لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے طاہراشرفی

اجمل قادری کے انکشاف پرکہ ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا،بیانیہ واضح ہوگیا


APP/Numainda Express December 26, 2020
مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا،اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے،وفد سے گفتگو فوٹو: فائل

نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا تھا، یہ واضح ہو گیا کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے قومی اقلیتی کمیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست اور مسلمانوں کی ذمے داری ہے، مسیحی برادری کی خوشیوں میں پوری قوم شریک ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستانی اقلیتوں کی بیٹیاں بھی قوم کی بیٹیاں ہیں۔

ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک سے توہین ناموس رسالتﷺ کے قانون کے غلط استعمال کو علما و مشائخ اور وکلاکے تعاون سے ختم کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں