سرائے مغل 5 بچیوں سے زیادتی کا ملزم عادی مجرم قاتل نکلا

یٰسین نے زیادتی میں مزاحمت پراپنی چچی کو قتل،بھابھی کی ٹانگیں توڑدی تھیں


Numaindgan Express December 28, 2020
ننکانہ میں مقدمات در ج ، 6 بچیوں سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف،ڈی پی اوقصور فوٹو : فائل)

سرائے مغل میں 5 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم جنسی تشدد کا عادی اور قاتل نکلا۔

قصور پولیس اور ضلع ننکانہ میں 13 سال قبل درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈے مارکر ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔

ملزم نے ان دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر ایسا کیا۔ جس پر ملزم یسین کیخلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں دونوں مقدمات پولیس سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہونے سے قبل کے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یسین نے آج تک اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید تحقیق کیلئے ڈی پی اوقصو ر عمران کشور نے کمیٹی تشکیل دی ہے اور تفتیشی ٹیمیں ضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم یسین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائیگا۔

ملزم آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔دوسری جانب ڈی پی او قصور کے مطابق ملزم نے 6 بچیوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں