محکمہ ڈاک سے پنشن نظام ختم کرکے بینکوں کودینے کا فیصلہ

ری اسٹرکچرنگ تک نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی


Qaiser Sherazi December 30, 2020
محکمہ ڈاک سے پنشن نظام ختم کرکے بینکوں کو دینے کا فیصلہ فوٹو: فائل

پاکستان پوسٹ نے محکمہ ڈاک سے پنشن نظام مکمل ختم کر کے بینکوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر مرحلہ وار عملدرآمد ہوگا جس کا باقاعدہ آغاز نئے سال 2021 سے کیا جا رہا ہے ، فیٹف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان پوسٹ نے پہلے مرحلے میں اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس اور آرڈنری سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر ایک ماہ قبل پابندی لگائی تھی، اب پرانے اسپیشل اور آرڈنری سیونگ اکاؤنٹس بھی مرحلہ وار ختم کرنے کا پراسس شروع کر دیا گیا ہے۔

ری اسٹرکچرنگ تک نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی ، نقصان میں جانے والے تمام ڈاک خانے مرحلہ وار بند ہوں گے اور ان کے سرپلس عملے اور افسران کو دیگر خالی سیٹوں پر تعینات کیا جائے گا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں