فواد عالم نے مزاحمتی اننگزمیں کئی ریکارڈ بنادیے

فواد عالم 360 سے زائد منٹ کریز پررہے جو صدی میں ایشیا سے باہرکسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے


Abbas Raza December 30, 2020
فواد عالم 360 سے زائد منٹ کریز پررہے جو صدی میں ایشیا سے باہرکسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے

فواد عالم نے مزاحمتی اننگز میں کئی ریکارڈ بنادیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم شکست تونہ ٹال سکے لیکن کئی ریکارڈز بناڈالے۔ وہ نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں، انہوں نے غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں کریز پر سب سے زیادہ رکنے والے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر بھی نام درج کرایا ہے۔

وہ 360 سے زائد منٹ کریز پر موجود رہے جورواں صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے، اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ 2016 میں 336 منٹ کریزپرگزارے تھے، مڈل آرڈر بیٹسمین نے 11 برس کے طویل وقفے کے بعد کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیوپرتھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں