3 کشمیریوں کا قتل پاکستان کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ

شہید 3 کشمیری طلبا کیخلاف کوئی بھی مقدمہ درج نہیں تھا،پولیس کا اعتراف


رواں برس بھارت نے 300 کشمیریوں کو شہید کیا،دفترخارجہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان نے تین مزید کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے کہا کہ ہم 3مزید نہتے کشمیریوں کے جعلی مقابلوں میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان جعلی مقابلوں میں شہادت پانے والوں میں سری نگر کا ایک ہائی سکول کاطالبعلم شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ان ہولناک جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتا ہے، رواں برس ریاستی دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی قابض افواج نے 300سے زائد نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں ، گھیراؤ و تلاش آپریشنز میں شہید کیا گیا،750 کشمیری زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلسل اس بات کو اجاگر کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے انکوائری کی تفتیش کی متقاضی ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس نے اعتراف کیاہے کہ شہید کشمیری نوجوانوں کے خلاف کوئی مقدمہ یا ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں تھی،حریت کانفرنس نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت کیلئے آج مکمل ہڑتال اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے ۔جبکہ حریت رہنماؤں اور تنظیموںنے شہید کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں