2020 کرکٹ زیادہ کامیابیاں کم حاصل ہوئیں

ٹیسٹ کی اکلوتی فتح بنگلادیش کیخلاف ملی،ون ڈے میچ میں زمبابوے سے مات


Abbas Raza January 01, 2021
سب سے زیادہ دکھ انگلینڈ کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہارنے پر ہوا،مصباح۔ فوٹو: فائل

2020 میں پاکستان میں کرکٹ زیادہ، کامیابیاں کم حاصل ہوئیں جب کہ ٹیسٹ میں اکلوتی فتح بنگلادیش سے میچ میں ملی۔

سال 2020 میں پاکستان نے 5 ٹیسٹ میں اکلوتی فتح بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں حاصل کی، 3ون ڈے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کے کھیلے، 2جیتے، ایک ٹائی ہوااور سپر اوور میں مات ہوئی، 11 ٹی ٹوئنٹی کی7 فتوحات میں سے 3زمبابوے اور 2بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں تھیں، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا۔

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے گئے،30 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن کے 186 میچز مکمل ہوچکے، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو بطور آزاد رکن شامل کیا گیا، مصباح الحق نے چیف سلیکٹر، اقبال قاسم نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ چھوڑا۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندگی کاموقع دیا، مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی تاہم مایوسی ہے کہ بنگلادیش اور زمبابوے کے خلاف جیت کا تسلسل دیگر میچز میں برقرار نہیں رکھ سکے، سب سے زیادہ دکھ انگلینڈ کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ ہارنے پر ہوا۔

انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کچھ مختلف تھا، ابتدائی 14 دن کا قرنطینہ بہت سخت رہا،اس سے ہماری تیاریوں کو بہت نقصان پہنچا،کھلاڑی انجریزکا شکار بھی ہوئے،ہم مزید ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت سکتے تھے، پہلے میں ابتدائی وکٹوں کا جلدی گرنا، دوسرے میں کیچ ڈراپ ہونا ناکامی کا سبب بنا۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کو2021 میں غلطیوں کو نہیں دہرانا اور فٹنس پر خاص توجہ دینا ہوگی، ہمیں باصلاحیت، تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایک بہترین پول دستیاب ہے،امید ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں