مولانا اور مریم نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر PDM اتحاد بچا لیا

پی پی سینیٹ الیکشن لڑنے، ن لیگ فوری استعفوں پر نیم رضامند، اجلاس کی اندرونی کہانی


افضال طالب January 02, 2021
30 جنوری تک حکومت کیخلاف پریشر بڑھانے اور احتجاجی تحریک کو تیز کرنے پر بھی اتفاق ۔ فوٹو:فائل

پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی کا فارمولہ کام کرگیا جب کہ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کیساتھ ضمنی الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوگیا۔

مولانا فضل الرحمان اور نون لیگ نے ایک قدم پیچھے ہٹ کر پی ڈی ایم اتحاد ٹوٹنے سے بچا لیا، پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن لڑنے کے فیصلوں سے آگاہ کیا، پیپلز پارٹی نے استعفے پر پی ڈی ایم کے فیصلوں کو تسلیم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

پیپلز پارٹی نے اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ سینیٹ الیکشن نہ لڑے تو حکومت ٹو تھرڈ اکثریت حاصل کرلے گی جو سب کیلیے بہتر نہیں، احتجاجی تحریک سینیٹ الیکشن کے بعد بھی چلائی جاسکتی ہے۔

ن لیگ، پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کے استعفے کے بارے میں بتایا گیا یہ پارٹی قیادت کے پاس ہی رہیں گے، اجلاس میں مولانا فضل الرحمن نے فوری حکومت گرانے کیلئے استعفے، لانگ مارچ کا موقف اپنایا اور ایسا نہ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، فوری استعفے دینے پر پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ نے بھی نیم رضامندی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں