لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ایک ڈاکٹر سمیت مزید 3 ملازمین کورونا کا شکار

کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ڈاکٹر منور، ہیڈ نرس نصرت اور میل نرس منور میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے


شاہدہ پروین January 02, 2021
وارڈ میں داخل مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک ڈاکٹر اور 2 نرسیں کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے کارڈیو تھیوریسک یونٹ میں ذمہ داریاں نبھانے والے 3 ملازمین کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، کورونا کا شکار ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر جب کہ 2 نرسیں ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد تمام وارڈ کے عملے کے کورونا ٹیسٹ کروانا شروع کردئے جب کہ وارڈ میں داخل مریضوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارڈیو تھیوریسک یونٹ کے ایک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منور، ہیڈ نرس نصرت اور میل نرس منور کی طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

اسپتال ترجمان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے 2 ڈاکٹروں کا پی سی آر نیگیٹو آگیا ہے باقی تمام عملے کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، کارڈیو تھیوریسک یونٹ کو بند نہیں کیا جائے گا، یہ یونٹ ایمرجنسی کے مریضوں کےلئے کھلا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں