خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا کو 5 لاکھ ہرجانہ

خاندانی جھگڑے پر شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی ہے، ہائیکورٹ، والد پر بھی ہرجانہ


ثاقب بشیر January 03, 2021
خاندانی جھگڑے پر شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی ہے، ہائیکورٹ، والد پر بھی ہرجانہ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیتے ہوئے نادرا اور خاتون کے والد پر 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔

وکیل عمیر بلوچ نے عروج تابانی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ خاندانی جھگڑے پر نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار غیر قانونی ہے۔

عروج تابانی کو والد یعقوب تابانی نے بیٹی ماننے سے انکار کیااور نادرا کو کہہ کر شناختی کارڈ بھی بلاک کرایا تھا، عروج تابانی کو شناختی کارڈ بلاک ہونے پر اذیت اور کرب سے گزرنا پڑا، نادرا کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ خاندانی جھگڑوں میں مداخلت کرے، نادرا اور یعقوب تابانی تیس دن کے اندر پانچ پانچ لاکھ روپے عدالت میں جمع کرائیں۔ رقم عدالتی کارروائی کے اخراجات کی مد میں عروج تابانی کو دیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں