اجتماعی زیادتی کا المناک واقعہ ملزمان کی ماں باپ اور بھائیوں کے سامنے لڑکی سے زیادتی

مقدمہ میں نامزد ایک ملزم نصیر احمد اور دیگر 5 کی تلاش جاری


Express News January 04, 2021
مقدمہ میں نامزد ایک ملزم نصیر احمد اور دیگر 5 کی تلاش جاری . فوٹو : فائل

بہاول پور میں اجتماعی زیادتی کا المناک واقعہ پیش آیا جس میں ملزمان نے ماں باپ اور بھائیوں کے سامنے بہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بہاول پور کی تحصیل صدر میں اجتماعی زیادتی اور تشدد کے واقع نے علاقہ میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ تھانہ صدر حاصل پور میں اصغر علی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق یکم جنوری کو رات گیارہ بجے کے قریب 6 مسلحہ افراد نے گھر میں گھس کر میرے ماں باپ اور بھائی کو رسیوں سے باندھ دیا اور 17 سالہ مزمل بی بی بہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمہ تحریر کے مطابق خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے تاہم مقدمہ میں نامزد ایک ملزم نصیر احمد اور دیگر 5 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں