قرنطینہ تنازع بھارت کی آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ پر ہی ٹور ختم کرنے کی دھمکی

بی سی سی آئی حکام برسبین میں کھلاڑیوں کے دوبارہ قرنطینہ کرنے اورکوئنزلینڈ حکومت کے سخت ردعمل سے خوش نہیں، مقامی میڈیا


Sports Desk January 07, 2021
بی سی سی آئی حکام برسبین میں کھلاڑیوں کے دوبارہ قرنطینہ کرنے اورکوئنزلینڈ حکومت کے سخت ردعمل سے خوش نہیں، مقامی میڈیا۔ فوٹو: فائل

NOWSHERA: بھارتی بورڈ نے برسبین میں قرنطینہ کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کو سخت وارننگ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی حکام برسبین میں کھلاڑیوں کے دوبارہ قرنطینہ کرنے اور کوئنزلینڈ حکومت کے سخت ردعمل سے خوش نہیں۔

ذرائع نے واضح کیاکہ اگر کوئنزلینڈ کے قوانین ہیں تو وہ ہمارا دردسر نہیں، ہم کرکٹ آسٹریلیا پر واضح کریں گے کہ اگر برسبین میں دوبارہ قرنطینہ پر زور دیا گیا تو ہماری ٹیم وہاں نہیں جائے گی، یا تو چوتھا ٹیسٹ سڈنی منتقل کریں یا پھر 3 ٹیسٹ میچز پر ہی ٹور ختم ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں