وفاقی ادارے پنجاب کے پی اور سندھ کی شوگر ملز کی سیلز ٹیکس چوری روکنے میں ناکام

بہت سے کمرشل امپورٹرز نے بھی بڑی مقدار میں چینی امپورٹ کر کے سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا۔


رضوان آصف January 08, 2021
بہت سے کمرشل امپورٹرز نے بھی بڑی مقدار میں چینی امپورٹ کر کے سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کے ادارے پنجاب، سندھ اور پختونخوا کی شوگرملز کی اربوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کو روکنے میں ناکام ثابت ہوچکے۔

وفاقی حکومت کے مجاز ادارے پنجاب، سندھ اور پختونخوا کی20سے زائد شوگرملز کی جانب سے اربوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کو روکنے میں ابتک ناکام ثابت ہوئے جبکہ شوگر مل مالکان نے دعوی کیا کہ ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او نمبر 750 اور 751 کے تحت صرف ٹریڈنگ کارپویشن کیلیے 3 لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس ختم کیا گیا تھا لیکن مبینہ طور پر بہت سے کمرشل امپورٹرز نے بھی بڑی مقدار میں چینی امپورٹ کر کے سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا۔

ترجمان ایف بی آر نے اپنا موقف دیتے ہوئے '' ایکسپریس'' کو بتایا کہ سیلز ٹیکس ٹی سی پی کیساتھ ساتھ چھوٹ کمرشل امپورٹ کیلیے بھی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں