کراچی میں خود کو کرنل ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار بریگیڈیئر بتانے والا فرار

ملزمان کا دورانِ تفتیش سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف، حساس اداروں کے جعلی کارڈ، مہریں برآمد


Express News January 09, 2021
ملزمان سے بڑی تعداد میں حساس اداروں کے کارڈ، مہریں اور دیگر جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلئے گئے ۔ فوٹو : فائل

کراچی میں پولیس نے خود کو کرنل ظاہر کرنے والے ملزم کو بٹ مین اور ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا جب کہ بریگیڈیئر بتانے والا دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

سچل پولیس کے مطابق شہریوں کی طرف سے کافی عرصے سے شکایات مل رہی تھیں کہ کچھ لوگ خود کو حساس اداروں کے افسران ظاہر کرکے شہریوں کو دھوکا دہی سے لوٹ رہے تھے جس پر سچل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ، اسلم اور معین علی کو گرفتار کرلیا جب کہ خود کو بریگیڈیئر بتانے والا دوسرا ملزم زین العابدین موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقم وصول کرنے کا بھی انکشاف کیا، ملزمان سے بڑی تعداد میں حساس اداروں کے کارڈ، مہریں اور دیگر جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلئے گئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں