بعض جج معاملات کو چلنے نہیں دے رہےشوکت عزیز کا مشرف کو خط میں شکوہ

عدلیہ کے بعض ارکان کی جانب سے حکومتی پالیسی میں مداخلت بڑھ رہی ہے،سابق وزیراعظم کا خط


Express Tribune Report December 31, 2013
عدلیہ کے بعض ارکان کی جانب سے حکومتی پالیسی میں مداخلت بڑھ رہی ہے،سابق وزیراعظم کا خط۔ فوٹو فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طرف سے اپنے دلائل میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز کی طرف سے لکھے خط کو ایمرجنسی کے نفاذ کا جواز قرار دیا جارہا ہے۔

جو اس وقت صدر جنرل پرویز مشرف کو ملکی صورتحال کے حوالے سے لکھا گیا تھا اس خط میں سابق وزیر اعظم نے قومی سلامتی کی صورت حال پر اپنے خیالات اور پاکستان کے مستقبل کو درپیش خطرات کے متعلق لکھا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ حکومت نے انتہاپسند عناصر اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کیخلاف متعدد مواقع پر جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے متعلق عدلیہ کے بعض ارکان کی طرف سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جن کی وجہ سے حکومتی اقدامات ناممکن ہو رہے ہیں۔عدلیہ کے بعض ارکان کی جانب سے حکومتی پالیسی میں مداخلت بڑھ رہی ہے جس سے نہ صرف اقتصادی ترقی بری طرح متاثر ہو رہی ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی رک گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں