مشرف کے فارم ہائوس کے قریب سے تیسری باردھماکا خیزمواد برآمد

بارودی مواد 5 تھیلوں میں بند،گرین بیلٹ میں کھمبے سے باندھاگیاتھا،2ڈیٹونیٹربھی ملے


Iftikhar Chohadary December 31, 2013
اسلام آباد: سیکیورٹی اہلکار پرویز مشرف کے فارم ہائوس کے قریب برآمد ہونیوالے دھماکا خیز مواد کا معائنہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

سابق صدرپرویز مشرف کے چک شہزاد میں فارم ہائوس کے قریب دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

پچھلے 7ماہ کے دوران یہ تیسرا موقع ہے کہ عدالت میں پیشی سے قبل ان کی رہائش گاہ کے باہر دھماکا خیز مواد برآمد ہواہے۔ 7ماہ قبل جب سابق صدر کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی تھی تو اس سے قبل ان کے فارم ہائوس کے سامنے پاک روڈ سے بارود سے بھری کار برآمد ہوئی تھی۔ رواں ہفتے ہی جب انکی غداری کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت میں پیشی تھی تو اس سے ایک رات پہلے ان کے فارم ہائوس کے قریب فارم روڈ سے ہی ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا تھا جس میں بڑی مقدار میں آتش گیر مواد اور ڈیٹو نیٹر کے علاوہ دو پستول بھی برآمد ہوئے تھے۔ اب جب سابق صدر نے کل یکم جنوری کو خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہے تو پیر کے روز ان کے فارم ہائوس کے سامنے گرین بیلٹ سے ایک بار پھر آتش گیرموادملا ہے۔



4 سے 5 گرام وزنی آتش گیر مواداسٹریٹ لائٹ کے کھمبے کے ساتھ بندھا ہوا تھا۔ پرویز مشرف کو لاحق سیکیورٹی خطرات کے پیش وفاقی حکومت نے انھیں غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ ان کے فارم ہائوس وردی پوش اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے 24گھنٹے پٹرولنگ کی جارہی ہے، اس کے باوجود آتش گیر مواد کی برآمدگی سے سیکیورٹی انتظامات کی قلعی کھلتی نظر آرہی ہے اور ابھی تک ایک ملزم بھی ٹریس نہ ہونا ایک سوالیہ نشان اور یقینی طور پر حکام کے لیے چیلنج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں