کراچی ایئرپورٹ پر خاتون سے 48 لاکھ روپے کا سونا برآمد

کسٹم نے دیگر مسافروں سے 55 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، ملبوسات اور دیگر ممنوعہ اشیا بھی ضبط کیں


Ehtisham Mufti January 11, 2021
کسٹم نے دیگر مسافروں سے 55 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز، ملبوسات اور دیگر ممنوعہ اشیا بھی ضبط کیں (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت فضائی مسافروں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء برآمد کرلیں۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز جناح ٹرمینل انعام وزیر نے ایکسپریس کو بتایاکہ دبئی سے آنے والی ایک خاتون کے سامان سے 485 گرام سونے کے زیورات برآمد کیے گئے جن کی مالیت 48 لاکھ روپے ہے، مسافر خاتون نے زیورات اپنے لباس میں چھپائے ہوئے تھے۔

ڈپٹی کلکٹر کے مطابق کسٹم حکام کی تفتیش کے دوران مذکورہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس کو زیورات ایک فنانسر نے فراہم کیے تھے، خاتون نے تفتیش میں مزید بتایا کہ سونے کا فنانسر بھی اسی پرواز میں آیا ہے جس سے وہ خود آئی ہیں۔

جناح ٹرمینل پر تعینات کسٹم حکام نے اس کے علاوہ بھی دیگر کارروائیوں میں قیمتی موبائل فونز، الیکٹرانک مصنوعات، ملبوسات اور ممنوعہ اشیاء ضبط کیں۔ ضبط کردہ اشیاء کی مالیت 55 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں