پاکستانی ڈینم کے بڑے ٹیکسٹائل گروپ کی امریکا میں بھاری سرمایہ کاری

آرٹسٹک ملینرز لاس اینجلس میں پیداواری یونٹ خریدنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی


Ehtisham Mufti January 12, 2021
آرٹسٹک ملینرز لاس اینجلس میں پیداواری یونٹ خریدنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی (فوٹو : انٹرنیٹ)

پاکستانی ڈینم کے ایک بڑے ٹیکسٹائل گروپ نے امریکا میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ڈینم مینوفیکچرر کمپنی آرٹسٹک ملینرز نے کیلی فورنیا امریکا میں ٹیکسٹائل فیکٹری خریدلی۔ آرٹسٹک ملینرز امریکا میں پیداواری یونٹ خریدنے والی پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے جس نے لاس اینجلس ڈینم فیکٹری کو خرید لی ہے۔

آرٹسٹک ملینرز کے ڈائریکٹر مرتضی احمد نے بتایا کہ کیلی فورنیا میں قائم فیکٹری کو اسٹار فیبرکس انٹرنیشنل کا نام دیا گیا ہے۔ اسٹار فیبرکس امریکا میں ہمارے کاروبار کو نئی بنیاد فراہم کرے گی۔ امریکا میں سرمایہ کاری سے علاقائی آبادی کا فائدہ ہوگا کیونکہ کیلی فورنیا ڈینم مصنوعات کا اہم مرکز ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں