ایبٹ آباد و مانسہرہ گھروں میں گیس لیکیج سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

پھول گلاب روڈ پر جاوید، اس کی بیوی اور 3 کمسن بچیاں رات کو کمرے میں ہیٹر لگا کر سو ئے، دم گھٹنے سے چل بسے


Numaindgan Express January 13, 2021
علاقہ پوٹھہ میں ہیٹرکی گیس سے دم گھٹنے کے باعث اویس، اس کی بیوی اور ایک ماہ کابچہ کمرے میں مردہ پائے گئے فوٹو: فائل

ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے علاقوں میں گھروں میں گیس لیکیج سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ میرپور کی حدود پھول گلاب روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوئے، ریسکیو اور پولیس کے مطابق محمد جاوید اس کی اہلیہ یاسمین بی بی اور بچیاں بارہ سالہ مریم، دس سالہ مروا اور دو سالہ اقصی رات کو کمرے میں ہیٹر لگا کر سوئے تھے، اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے چل بسے۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں، بدقسمت فیملی کا تعلق قلندر آباد سے تھا اور پھول گلاب روڈ پر کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

ادھر مانسہرہ کے نواحی علاقہ پوٹھہ میں گیس ہیٹرسے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی اور ایک ماہ کابچہ جاں بحق ہوئے، اویس، اس کی بیوی مصباح بی بی اور ایک ماہ کابچہ حسنین صبح جب دیر تک بیدار نہ ھوئے تو بند دروازہ توڑ کر جب لواحقین اندر داخل ھوئے تو تینوں کی نعشیں پڑی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں