میرے متعلق ثبوت ہیں تو لندن پولیس سے تحقیقات کرالیں شہزاد اکبر کا لیگی قیادت کوچیلنج

این آر او یا ڈیل سے ہمیشہ دو جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچا، مشیر برائے داخلہ واحتساب


Numaindgan Express January 14, 2021
این آر او یا ڈیل سے ہمیشہ دو جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچا، مشیر برائے داخلہ واحتساب۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کو چیلنج ہے کہ وہ براڈ شیٹ کیس میں میرے متعلق الزامات بارے ثبوت ہیں تو وہ لندن میں پولیس کو تحقیقات کیلیے درخواست دیں۔

مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور ان کے بڑوں کو چیلنج ہے کہ وہ 72گھنٹوں کے دوران براڈ شیٹ کیس میں میرے متعلق الزامات بارے ثبوت ہیں تو وہ لندن میں پولیس کو تحقیقات کیلیے درخواست دیں۔ براڈ شیٹ کیس میں کہاں غفلت ہوئی تحقیقات کیلیے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ این آر او یا ڈیل سے ہمیشہ دو جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچا۔

ایوان وزیراعلی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہاکہ براڈ شیٹ کیس میں بھی سیاسی اشرافیہ ہی بے نقاب ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جاننا چاہتے ہیں کس نے کب کب این آر او لیا اور کون کون سا کیس بند کروانے کی کوشش کی گئی۔ (ن) لیگ کا المیہ ہے کہ وہ فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائیاں کھا کھاکر شوگر کروا لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب بتائیں براڈ شیٹ کیس میں کس فرم کو ہائر کیاگیاانجم ڈار نے رشوت دینے کی کوشش کی پھر خود ہی مکرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں