بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات 7 جونیئر افسران معطل

یہ اقدام نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے تحقیقات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔


Zafar Bhutta January 14, 2021
یہ اقدام نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے تحقیقات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے تحقیقات کے بعد 7جونیئر افسران کو معطل کر دیا۔

سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے کارروائی کرتے ہوئے 7جونیئر افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جن کی مبینہ غفلت کے باعث گزشتہ دنوں پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔

ہفتے کے روز ملک بھر میں رات گیارہ بج کر 40 منٹ پر بجلی اچانک غائب ہوگئی جس کے باعث ملک میں ہائی الرٹ رہا۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ گدو پاور اسٹیشن میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تھی جس سے ترسیلی نظام درہم برہم ہوا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے کچھ تدابیر اور اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور سوال یہ ہے کہ ان تجاویز پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں؟ اس ووقت ان پاور کمپنیوں کی جانب سے دو موقف اپنائے جارہے ہیں، ایک تو یہ کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے سبب یہ ہوا یا پھر گدو پاور اسٹیشن سے نکلنے والی ترسیلی تاروں میں خرابی کے باعث ایسا ہوا۔ تاہم اب ابتدائی تحقیقات کے بعد سات جونیئر افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کردیا تھا، کے باعث گزشتہ دنوں پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ یہ اقدام نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی جانب سے تحقیقات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں رات گیارہ بج کر 40 منٹ پر بجلی اچانک غائب ہوگئء جس کے باعث ملک میں ہائی الرٹ رہا۔ ابتدائی طور پر کہا گیا کہ گدو پاور اسٹیشن میں کوئی خرابی پیدا ہوئی تھی جس سے ترسیلی نظام درہم برہم ہوا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے کچھ تدابیر اور اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور سوال یہ ہے کہ ان تجاویز پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں؟

اس ووقت ان پاور کمپنیوں کی جانب سے دو موقف اپنائے جارہے ہیں ، ایک تو یہ کہ گدو پاور پلانٹ میں خرابی کے سبب یہ ہوا یا پھر گدو پاور اسٹیشن سے نکلنے والی ترسیلی تاروں میں خرابی کے باعث ایسا ہوا۔ تاہم اب ابتدائی تحقیقات کے بعد سات جونیئر افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کردیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں