اسلامیہ کالج پشاور شدید مالی بحران کا شکار حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا

یونیورسٹی کے پاس ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ نہیں، انتظامیہ


وصال یوسفزئی January 15, 2021
یونیورسٹی کے پاس ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ نہیں، انتظامیہ

اسلامیہ کالج پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہوئی اور انتظامیہ نے حکومت سے بیل اوٹ پیکج مانگ لیا۔

اسلامیہ کالج کے پاس ملازمین کے لیے تنخواہ اور پنشن دینے کے لیے بجٹ کم پڑگئے۔ اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر نے سیکٹری ہائر ایجوکیشن سے بیل اوٹ پیکج مانگتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ یونیورسٹی کے پاس ملازمین کو جنوری کی تنخواہیں اور پنشن کے لیے بجٹ نہیں ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کا خسارہ مزید برداشت کرنا پڑا جب کہ ہائیر ایجوکیشن نے اسلامیہ کالج کو 2020۔2021 میں اسلامیہ کالج کو 12 کروڑ روپے کم دئے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اسلامیہ کالج کو 61 کروڑ ،88 لاکھ روپے کے بیل اوٹ پیکج دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں