نئی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی اکرام الحق
نئی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، اکرام الحق
پاکستان پبلک ورکس ڈیپمارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیوڈی ) نے مالی سال 2019 .2018 کے لیے وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام ( ایس ڈی پی) کے تحت 500 اسکیموں پر کام مکمل کرلیا ہے۔ ان اسکمیوں میں پینے کے پانی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر شامل ہیں جب کہ مالی سال 2020 2019 کے لیے نئی اسکمیوں پر کام شروع ہوگیا ہے جن سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔
پاک پی ڈبلیوڈی کے چیف انجینئر ساؤتھ اکرام الحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی پہلی لہر میں لاک ڈاؤن کے سبب ترقیاتی عمل میں مشکلات ہوئی تھیں تاہم جیسے ہی مکمل لاک ڈاؤن ختم ہوا ان اسکمیوں پر تیزی سے کام مکمل ہوا اب ان اسکیموں کو پاک پی ڈبلیوڈی کے انجینئرز کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔ ان اسکمیوں میں کام کے معیار کو ہر ممکن یقینی بنایا گیا ہے۔
اکرام الحق نے کہا کہ کراچی میں وفاقی کالونیوں میں صفائی کے لیے اپنے وسائل سے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر بلدیاتی اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ترقیاتی اسکمیوں میں ٹینڈرنگ کا عمل قوانین کے مطابق مکمل کیا گیا ہے جن ٹھکیداروں یا کنٹریکٹرز نے قانون کے مطابق اسکیم کے لیے ٹینڈر حاصل کیا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ وہ بروقت اسکیمیوں کو مکمل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں 5 لاکھ روپے سے لیکر پانچ کروڑ روپے تک کی ہوتی ہیں۔ ان اسکیمیوں کو وفاقی حکومت پاک پی ڈبیلیوڈی کے توسط سے مکمل کراتی ہے۔ ترقیاتی فنڈز کا اجراء پاک پی ڈبلیو ڈی کو کیا جاتا ہے۔ سندھ بھر میں مکمل کی گئی ترقیاتی اسکیمیوں کے لیے وزارت ہائوسنگ کی خصوصی ٹیم نے دورہ کیا ہے۔ ان اسکیمیوں پر مکمل کام پر اطمئینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو کراچی پیکج میں کوئی خدمات تقویض کیں تو ادارہ اس حوالے سے تمام کام مکمل کرے گا۔ وفاقی کالونیوں میں تجاویزات کے مسائل ہیں تاہم اس حوالے سے پالیسی وزارت ہاؤسنگ طے کرے گی۔ سرکاری فلیٹس اور مکانوں کی الائٹمنٹ اسٹیٹ آفس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک پی ڈبلیوڈی وفاقی کالونیوں میں مکانات اور فلیٹس کی مرحلہ وار مرمت کرتا ہے، فنڈز کے مسائل ہیں تاہم ہماری کوشش ہےکہ ملازمین کی شکایات کا ازالہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی۔