Cataplexy جذباتی بے ہوشی یا سکتہ

وہ عورت جب بھی ہنستی ہے تو گہری نیند میں چلی جاتی ہے۔


Mirza Zafar Baig September 09, 2012
جب بھی اسے ہنسی کا دورہ پڑتا ہے تو وہ لگ بھگ بے ہوشی کے عالم میں گرکر گہری نیند سوجاتی ہے۔ فوٹو: فائل

SRINAGAR: Claire Scottایک ایسی نادر بیماری میں مبتلا ہے جس میں اس کی کیفیت بہت عجیب ہوتی ہے۔

جب بھی اسے ہنسی کا دورہ پڑتا ہے تو وہ لگ بھگ بے ہوشی کے عالم میں گرکر گہری نیند سوجاتی ہے اور اسے اپنے اطراف کا کچھ پتا نہیں ہوتا کہ وہاں کیا ہورہا ہے۔ Claire Scott دو بچوں کی ماں ہے اور مذکورہ بیماری Cataplexy جذباتی بے ہوشی یا سکتے میں مبتلا ہے۔ یہ نیند کا ایک ایسا نادر خلل ہے، جس میں اس کی ہنسی اس کے لیے گہری نیند سوجانے کا سبب بن جاتی ہے۔

اس کا کہنا ہے:''ایک بار ایسا ہوا کہ میری چھوٹی بیٹی نے مجھے ایک لطیفہ سنایا، جو اس نے اسکول میں اپنی دوستوں کو بھی سنایا تھا۔ وہ کوئی خاص لطیفہ نہیں تھا جس پر ہنسی آتی، لیکن مجھے نہ جانے کیا ہوا کہ وہ سنتے ہی مجھ پر ہنسی کا دورہ پڑگیا۔ اس کے بعد مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ میں کچن کے فرش پر تھی اور میرے شوہر مجھے اٹھانے کی کوشش کررہے تھے۔''Claire Scott کا تعلق جرسی کے چینل آئی لینڈز سے ہے۔ وہ ہمیشہ سے اس کیفیت میں مبتلا تھی، مگر اس کی تشخیص حال ہی میں ہوئی ہے۔

24سالہ کلیئر کا کہنا ہے:''بعض اوقات مجھے کچھ ہونے یعنی ہنسی کا دورہ پڑنے سے پہلے ہی معلوم ہوجاتا ہے، مگر کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ مجھے کچھ پتا نہیں ہوتا اور میں اچانک ہی ہنستے ہنستے گہری نیند میں جاکر لگ بھگ مفلوج ہوجاتی ہوں۔ ایک بار میں ایک ہائی اسٹریٹ کے بیچوں بیچ چلی جارہی تھی کہ یکایک زمین پر ڈھیر ہوگئی۔ جب ایسا اچانک کہیں بھی ہوجاتا ہے تو لوگ آپ کو عجیب عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں۔ بلاشبہہ یہ خاصا تکلیف دہ ہوتا ہے۔''

Claire Scott جس نادر بیماری میں مبتلا ہے، یہ دس ہزار میں سے صرف پانچ افراد کو متاثر کرتی ہے۔ Cataplexy جذباتی بے ہوشی یا سکتہ کے متاثرین کے ساتھ یکایک یہ ہوتا ہے کہ عارضی طور پر انہیں وقفے وقفے سے پٹھوں میں کھنچائو یا اکڑائو کی کمی کے دورے پڑتے ہیں، یہ اکثر جذباتی دوروں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں