جہاں عزت نہ ملے وہاں کام نہیں کرنا چاہیے فاخر

میری شناخت میرا ملک ہے جو عزت پاکستانی عوام کی جانب سے ملی ہے وہ قابل فخر ہے


Cultural Reporter January 01, 2014
میری شناخت میرا ملک ہے جو عزت پاکستانی عوام کی جانب سے ملی ہے وہ قابل فخر ہے۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ گلوکارفاخر نے کہا کہ مجھے دنیا بھر میں پاکستان کی وجہ سے ہی عزت ملی ہے میری شناخت میرا ملک پاکستان ہے۔

ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہیے کہ جہاں سے عزت ملے اسے کبھی نہیں فراموش نہیں کرنا چاہیے جہاں فنکاروں کو عزت نہ دی جائے وہاں جاکر کام نہیں کرنا چاہیے،بھارت میں جاکر کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں اس سے زیادہ تو اعزاز ہمیں اپنے ملک میں ملتا ہے،یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے بھارت میں انتہاء پسند پاکستانی فنکاروں کو برداشت نہیں کرتے ان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں ان کے شوز ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں بلاشبہ بھارت میں موسیقی کے چاہنے والے بہت ہیں اور وہ پاکستانی گلوکاروں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں لیکن پاکستانی فنکاروں کو ہمیشہ عدم تحفظ کا احساس رہتا ہے،ملک کے خراب حالات کے باوجود پاکستانی موسیقی کے شائقین بہت ذوق وشوق سے ہمیں سنتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں