جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ بھارتیوں میں کھلبلی مچ گئی

انہوں نے اپنے منفی طرزعمل کے ذریعے سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی


Zubair Nazeer Khan January 16, 2021
انہوں نے اپنے منفی طرز عمل کے ذریعےسوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی: فوٹو: فائل

KARACHI: جنوبی افریقی ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ پاکستان مخالف بھارتیوں میں کھلبلی مچ گئی۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے 14 سال بعد دورہ پاکستان کوسوشل میڈیا پربے انتہا پذیرائی مل رہی ہے، کرکٹ کے شیدائی پاکستانیوں نے مہمان ٹیم کی آمد پر اسے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا ہے،سماجی رابطوں کے ذریعوں پر شائقین کرکٹ نے اسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم بھی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے مداح بھی اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان پر مسرور نظرآرہے ہیں، انہوں نے ان توقعات کا بھی اظہارکیا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے ہوں گے، اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پاکستان کی روایتی اور عمدہ میزبانی سے بھی بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں گے۔

ادھرجنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے ساتھ پاکستان مخالف بھارتیوں میں کھلبلی سی مچ گئی۔ انہوں نے اپنے منفی طرز عمل کے ذریعےسوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی، اس نامناسب رویہ اورسوچ پرکرکٹ کے مداحوں نے ایسے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور غیرملکی ٹیموں کی آمد پر بھارتی سخت ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان کو پاکستان کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔