صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ مگر توانائی بحران برقرار

2020-21 کی دوسری سہ ماہی میں تیل اور گیس کی پیداوار6 اور 4 فیصد گرگئی


Salman Siddiqui January 17, 2021
اکتوبر تا دسمبر تیل کی پیداواریومیہ  76331 بیرل اور گیس کی 3409 mmcfd رہی۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں توانائی کا بحران برقرار ہے جب کہ دوسری جانب کورونا کی وبا کے باوجود صنعتی پیداوار اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے تیل اور گیس کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹاپ لائن کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020-21 کی دوسری سہ ماہی ( اکتوبر تا دسمبر ) میں تیل اور گیس کی پیداوار میں بالترتیب 6 اور 4 فیصد کمی آئی حالانکہ سسٹم میں 5آئل فیلڈ اور 4گیس فیلڈ کا اضافہ ہوا ہے۔

قبل ازیں سردیوں کی شدت بڑھتے ہی گیس کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی اس کا شارٹ فال بڑھ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔ نئی آئل اور گیس فیلڈز سے تیل و گیس کی پیداوار زیادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پرانی فیلڈز سے پیداوار میں کمی کا ازالہ نہیں ہوسکا۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی تیل کی پیداوار 6فیصد کمی سے یومیہ 76331 بیرل پر آگئی۔ اسی طرح گیس کی پیداوار 4 فیصد گر کر 3409 ملین مکعب فٹ یومیہ ( ایم ایم سی ایف ڈی ) پر آگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں