حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت جلد بازی قرار

تنقید سے ڈرکر فیصلے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا، سابق کرکٹر


Express News January 17, 2021
تنقید سے ڈرکر فیصلے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا، سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

لاہور: عاقب جاوید نے حارث رؤف کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کو جلد بازی قرار دیدیا۔

لاہور قلندرز کی تقریب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ فاسٹ بولر کو اگر گروم کرنے کیلیے منتخب کیا گیا تو اچھی بات ہے لیکن صرف 3 فرسٹ کلاس میچز کے تجربے پر ٹیسٹ میچ کھلانا درست نہیں ہوگا، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع دیتے ہوئے کہیں زیادہ تبدیلیاں تو نہیں کردی گئیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ تنقید سے ڈرکر فیصلے کرنے کے بجائے سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا، اگر ڈومیسٹک پرفارمر کو عزت دینا مقصد ہے تو اچھی بات ہے، ذہن میں کچھ اور ہے تو وہ درست نہیں،تبدیلی برائے تبدیلی مناسب نہیں ہوتی، دنیا میں میرٹ پر لوگوں کو رکھا جاتا اور معاہدہ پورا کیا جاتا ہے، مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا ہی غلط تھا،ان سے چیف سلیکٹر کے طور پر کام لیا جاتا تو بہتر تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں