امریکی شہری نے ایک کروڑ 3 لاکھ میں مارخور کا قانونی شکار کرلیا

ریچرڈ کینلی نے مارخور کے شکار کیلیے 2 روز تک برفیلے رستوں پر پہاڑ سر کیے


ساجمل یودن January 17, 2021
شکار سے حاصل رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی، 20 فیصد حکومت کو دیا جائے گا۔ فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون

اپر کوہستان کے علاقے کئیگاہ میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوئی جب کہ امریکی شہری ریچرڈ کینلی نے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے میں مارخور کا قانونی شکار کیا۔

امریکی شہری ریچرڈ کینلی نے مارخور کے شکار کیلئے 2 روز تک کڑی محنت کی،برفیلے رستوں پر پہار سر کئے اور بالاخر بڑے مارخور کا شکار کرنے میں کامیاب ہوئے، مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی جبکہ 20 فیصد حکومت کو دیا جائے گا۔

کوہستان کے کئی گاہ کنزرویشن ایریا میں 2005 سے نارخور کی ٹرافی ہنٹنگ ہوتی ہے جس کیلیے غیر ملکی شکاری ایک سیپونے دو کروڑ روپے ادا کرتے ہیں۔

کئیگاہ کے ریزرو ایریا میں لگ بھگ ایک ہزار چھوٹے بڑے مارخور پائے جاتے ہیں جسکی حفاظت مقامی کمیونٹی اور وائلڈ لائف حکام کرتے ہیں۔ سال میں صرف ایک بار ٹرافی ہنٹنگ ہوتی ہے باقی ماخور سال بھر محفوظ ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں