قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ساجد خان عمدہ کارکردگی کیلیے پرعزم

کمار سنگاکارا کی وکٹ حاصل کرنا خواہش تھی لیکن موقع ملنے سے پہلے ہی وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ساجد خان


کمار سنگاکارا کی وکٹ حاصل کرنا خواہش تھی لیکن موقع ملنے سے پہلے ہی وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ساجد خان

اسکواش کی دنیا پر راج کے پشاور کے علاقہ نواں کلی سے دنیا کرکٹ پر بھی ستارے جگمگانے لگے ہیں۔

27 سالہ اسپنر ساجد خان جنہوں نے ڈومیسٹک میچوں میں اپنی جادوئی باولنگ سے سلیکٹر کو متاثر کیا اور گرین شرٹ کا حصہ بن گئے۔ ساجد خان نے فرسٹ کلاس میچوں میں اب تک 141 وکٹیں حاصل کی ہیں، ساجد خان نے اسکول سے کا آغاز کیا، گورنمنٹ کالج پشاور یونیورسٹی میں کرکٹ ٹیموں کا حصہ رہے۔

ساجد خان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ثقلین مشتاق سے کافی متاثرہوئے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے سیلکٹرز نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں۔ ساجد خان کی خواہش کمار سنگاکارا کو آوٹ کرنا تھا لیکن ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں شمولیت سے قبل ہی وہ کرکٹ چھوڑ گئے۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے ساجد خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو جوائن کروںگا اور اس دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملےگا، موقعہ ملا تومیدان میں جنوبی افریقی بیٹسمینوں کی کمزوری پر نظر رکھوں گا، بیس کھلاڑیوں میں شامل ہونا ایک بڑا اعزاز ہے،خوشی کی بات ہے کہ ہوم گراونڈ میں کرکٹ کھیلیں گے،میری ترجیحات میں بولنگ پہلے ہے،میں نے اپنی ٹیموں کو بولنگ سے جیتوایا ہے، بیٹنگ تھوڑی بہت اچھی کرلیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں