2 مجوزہ ایل این جی ٹرمینلز کو گیس فراہمی کی مخالفت

ایل این جی کے 2نئے ٹرمینلز کو گیس فراہم کیے جانے کی تجویز کی مخالف میری ٹائم افیئرز ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی۔ 


Zafar Bhutta January 19, 2021
ایل این جی کے 2نئے ٹرمینلز کو گیس فراہم کیے جانے کی تجویز کی مخالف میری ٹائم افیئرز ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی کے 2نئے ٹرمینلز کو گیس فراہم کیے جانے کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے افسران کی جانب سے کابینہ کی توانائی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2 نئے ٹرمنلز ابھی صرف کاغذات میں ہیں اور ان کی تعمیر کا کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا ہے، اور یہ تجویز ویسے بھی فریق ثانی کی رسائی کیے اصولوں کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت نجی کمپنیاں ایک مسابقتی طریقہ کار کے بعد گیس مارکیٹ میں فروخت کرسکتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں