جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا

ویکسین سے بھارت میں اسپتال ملازم چل بسا، اسرائیل میں 13 افراد کو لقوہ


News Agencies January 19, 2021
اومان کی سرحدیں مزید ایک ہفتے کیلیے بند، 2 مصری مریضوں کی خودکشی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعدد 20 لاکھ 35ہزار تک پہنچ گئیں جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جرمنی نے نئی سفری ہدایات میں پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کر دیا، پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ سفری پابندیوں سے مستثنیٰ مسافروں کو جرمنی آمد سے 48 گھنٹے قبل کورونا نیگیٹو ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ویکسین لگوانے والا اسپتال ملازم چل بسا، ترکی سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے،اسرائیل میں امریکی فائزر ویکسین لگوانے سے 13 شہریوں کو لقوہ جبکہ سیکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا،۔

صر میں کورونا مریضوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، مزید دو مریضوں نے اپنی جان خود لے لی،سلطنت اومان نے اپنی بری سرحدیں مزید ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے،متحدہ عرب امارات نے ویکسین لگوانے والوں کی عمر کی حد میں 2سال کی کمی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔