ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی

گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 38 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں


Business Reporter January 21, 2021
گزشتہ ہفتے مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 38 کروڑ62 لاکھ ڈالرز کی ادائیگیاں کیں۔ فوٹو:فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں38 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بھاری ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 15جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی سے 20 ارب 12 کروڑ 3لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر38 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز کمی سے 13 ارب 1 کروڑ 38لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ25 لاکھ ڈالرز کمی سے 7 ارب10 کروڑ65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں