ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن‘‘ کا انعقاد فروری میں ہو گا

40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ شرکت کریں گی


Bilal Ghori January 24, 2021
پاک بحریہ مشق’’امن‘‘کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: رواں سال ساتویں کثیر القومی مشق "امن" ماہِ فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کثیر القومی مشق "امن" کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے، اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پر یشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔

اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ امن کے لیے متحد کے نصب العین کے تحت اس مشق میں شرکت کریں گی۔

امن مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے، علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔