’’ انڈیا میں لاہور‘‘ پاک بھارت تعلقات بہتر بنانےمیں اہم کردار ادا کریگی پروڈیوسرز

14پاکستانی 16بھارتی اوردبئی سے 30 افراد فائنل کیے گئے ، فلم کے لیے جلد دبئی میں 15روزہ ورکشاپ ہوگی


Express Forum Report January 02, 2014
’’چاچاکرکٹ‘‘محمد زمان اورمحمد آصف بھی کام کررہے ہیں،راجیش ترپاٹھی، شہنشاہ زیدی، موسیٰ خان اورحسین علی کی ایکسپریس فورم میں گفتگو ۔ فوٹو : شہباز ملک/ ایکسپریس

تین ملکوں کے نوجوان فنکاروں پرمشتمل فلم '' انڈیا میں لاہور '' کے لیے جلد ہی دبئی میں 15روزہ ورکشاپ کا آغازکیا جائے گا۔

پاکستان سے 14، دبئی سے 30 اوربھارت سے 16 لوگ آڈیشن کے بعد فائنل ہوچکے ہیں اوراب تمام لوگوں کودبئی میں اکھٹاکرنے کے لیے کاغذی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کااظہاردبئی سے تعلق رکھنے والے کوپروڈیوسر شہنشاہ زیدی، موسیٰ خان، محمد زمان المعروف ( چاچا کرکٹ ) اورحسنین علی نے ''ایکسپریس فورم'' میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ فورم کے میزبان قیصر افتخار اور رپورٹ جاویدیوسف کی تھی۔ اس موقع پرشرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کوبہتربنانے میں ہماری فلم اہم کردارادا کرے گی۔ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے اورمستقبل میں ہم بالی وڈ کے ساتھ مزید پراجیکٹس بھی سائن کرینگے۔ جہاں تک بات فلم کی شوٹنگ کے شروع ہونے کی ہے توجنوری کے اختتام پر اس کے لیے شیڈول ترتیب دے دیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ15کروڑروپے کی رقم سے بننے والی فلم میں دبئی کی خوبصورت لوکیشنزکوشوٹ کیا جائے۔ اس حوالے سے تمام کام کوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔



انھوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں چاچاکرکٹ کے نام سے جانے جانے والے محمد زمان کوبھی کاسٹ کرلیا گیا ہے اوراب وہ بھی ایک اہم کرداردیا گیا ہے۔ جس پرچاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں گزشتہ کئی برسوں سے رہتاہوں اورمجھے پاکستانی ہونے اوراس کی ہر پلیٹ فارم پرسپورٹ کرنے کا جنون ہے۔ اسی لیے میں ہر لمحے اپنے ساتھ پاکستانی پرچم رکھتاہوں۔ اس فلم کی کاسٹ کے بارے میں جب مجھے علم ہوا کہ اس میں فاسٹ باؤلر محمد آصف بھی کام کررہے ہیں تومیں ان کی سپورٹ کے لیے پاکستان آگیا ، لیکن بعد میں مجھے بھی اس فلم میں کام کرنے کی آفرکی گئی جس کومیں نے قبول کرلیا۔ ۔ فلم کے لیے منتخب فنکاروں کا آڈیشن کے بعد انتخاب ہواہے اوراب ہم سب فنکاراپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیارہیں۔ یہ توپہلا قدم ہے ابھی توہمیں بہت آگے جانا ہے۔ فورم کے دوران فلم کے بھارتی پروڈیوسرراجیش ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں آنیوالی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ محمد آصف بطوراداکارفلم میں کام کررہے ہیں۔ انھوں نے فلم کے لیے ہمیں کوئی رقم نہیں دی۔ اس لیے فضول خبروں پھیلا کرایک اچھے پراجیکٹ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ممکن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں