پرویز مشرف كو بیرون ملك بھیجنے کے بارے میں نہیں سوچا فیصلہ عدالت کرے گیخواجہ آصف

پرویز مشرف قوم كے مجرم ہیں، قوم نے دیكھ لیا سابق آمر كتنے پانی میں ہیں، خواجہ آصف


آن لائن January 03, 2014
سابق صدركے بارے میں مكمل اطلاعات موجود ہیں، ہمارا ان سے كوئی ذاتی تنازعہ نہیں،خواجہ آصف. فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے كہا ہے كہ سابق صدر پرویز مشرف كو بیرون ملك بھیجنے كے بارے میں ابھی سوچا بھی نہیں تاہم عدالت ہی اس حوالے سے كوئی فیصلہ كرے گی.

اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات كے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ سابق صدر پرویز مشرف كے بارے میں ہمارے پاس مكمل اطلاعات موجود ہیں، ہمارا ان سے كوئی ذاتی تنازعہ نہیں اگر ماضی میں كوئی تكلیف پہنچی ہے تو اس حوالے سے انہیں معاف كردیا ہے۔

خواجہ آصف نے كہا كہ پاكستان كے سیاستدانوں نے ہمیشہ بہادری دكھائی اور عدالت کی جانب سے طلبی پر بیماری میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قوم دیكھ رہی ہے كہ سابق صدر كتنے پانی میں ہیں تاہم انہوں نے اس عزم كا اظہار كیا تھا كہ وہ عدالتوں كا سامنا كریں گے، انہیں قوم سے كیا گیا وعدہ پورا كرنا چاہیے اور بھاگنا نہیں چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں