آرٹس کونسل کے ممبران نے ہم پر بھروسہ کیا ہےاحمد شاہ

سرمایہ داروں کا پینل مدمقابل تھا،اعجاز فاروقی، جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،محمودخان


Cultural Reporter January 03, 2014
آرٹس کونسل کے انتخاب میں پینل کی کامیابی پر منعقد ہ یوم تشکر کی تقریب سے احمد شاہ خطاب کررہے ہیں ،نومنتخب عہدیدار اسٹیج پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخاب میں احمد شاہ،اعجاز احمد فاروقی پینل کی کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں آرٹس کونسل کے نومنتخب سیکریٹری محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی فن و ثقافت کا گہوارہ ہے اور اس گہوارے میں ابھی اور بھی کام باقی ہے جو انشا اﷲ ہم اس سال انجام دیںگے انھوں نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک بار پھر ہم پر بھروسہ کیا ہے، آرٹس کونسل پر سرمایہ دار قبضہ نہیں کرسکتے ہمارے مقابلے میں سرمایہ داروں کا پینل تھا لیکن باشعور ممبران نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیے، تقریب سے نو منتخب صدر اعجاز فاروقی، نائب صدر محمود احمد خان، جوائنٹ سیکریٹری شہناز صدیقی اور خازن ہما میر نے بھی خطاب کیا ۔



اس موقع پر نومنتخب گورننگ باڈی کے ارکان پروفیسر سحر انصاری، سہیل احمد، منور سعید، قدسیہ اکبر، ڈاکٹر قیصر سجاد، فاطمہ ثریا بجیا، حسینہ معین،اقبال لطیف،کاشف گرامی نے بھی اظہار خیال کیا، نومنتخب صدر اعجاز فاروقی نے کہا کہ ہمارے مقابلے پر سرمایہ داروں کا پینل تھا ، نومنتخب نائب صدر محمود احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، اس تقریب کی نظامت کے فرائض اقبال لطیف نے انجام دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں