فوج نے فیصلہ کر لیا تو مشرف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا شیخ رشید

مشرف کاسیاست میں کردار ہویانہ ہومگرنواز شریف کوپھنسانے میں کردار ضرورہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


Online January 03, 2014
مشرف کاسیاست میں کردار ہویانہ ہومگرنواز شریف کوپھنسانے میں کردار ضرورہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیرشیخ رشیداحمدنے کہا ہے کہ اگرفوج نے پرویزمشرف کوباہربھیجنے کا فیصلہ کرلیاتوانہیں دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی سیاست دانوں کو ان پر نشتر چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

فوج کی ہمدردی کے بارے میں مشرف کا بیان درست اور خواجہ اصف کی رائے غلط ہے مشرف کاسیاست میں کردار ہویانہ ہومگرنواز شریف کوپھنسانے میں کردار ضرورہے جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق صدر اصف علی زرداری بھی عدالت سے بھاگتے رہے اور طویل عرصہ گلے پرکالرلگا کر پھرتے رہے میرا پرویز مشرف سے کوئی رابطہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کونشتر چلانے سے گریزکرناچاہیے اس وقت سے ڈریں جب ان پرایسا وقت ائے اس وقت اکثر سیاست دان 60 سے اوپر ہو چکے ہیں اور ان میں سے اکثر دل کے مریض ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ضرور عدالت میں پیش ہونا چاہیے لیکن ارٹیکل 6کا اطلاق 3نومبر سے نہیںبلکہ 12اکتوبر سے ہونا چاہیے اس میں 872افراد ملوث ہیں انہوں نے باہر ہی جانا ہے اور اس حوالے سے میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں