پشاور پولیس نے ٹک ٹاکر بلیّ کو بازیاب کروالیا

بلی کے مالک کے مطابق اس کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں


احتشام خان February 03, 2021
بلی کے مالک کے مطابق بلی ٹک ٹاکر بھی ہے جس کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں (فوٹو، اسٹاف)

پولیس نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد کارروائی میں شہر کے علاقے سر سید چوک سے دس روز قبل چوری ہونے والی ٹک ٹاکر بلی بازیاب کروالی۔

تھانہ پھندو پولیس نے سرسید چوک سے مسمی محمد ہارون ولد زاہدحسین کی لاپتہ قیمتی بلی برآمد کرکے مالک کے سپرد کردی۔ پولیس نے مالک کی جانب سے شکایت درج ہونے کے دس روز کے اندر بلی کو بازیاب کروالیا۔ قیمتی بلی کے مالک کے مطابق بلی ٹک ٹاکر بھی ہے جس کی بہت سی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔



پھندو پولیس نے شہری کی درخواست پر تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی جسے دس روز بعد پولیس نے فقیر آباد سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ریشئین بلی ملنے پر مالک کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ بلی کی منفرد شکل و صورت کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اس کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں