پاکستان کسٹمز قبضہ شدہ سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کیلیے ایک پھر متحرک

ماڑی پور روڈ پر واقع قبضہ شدہ اراضی میں ایف بی آر کی ملکیت کی 70 ایکڑ اراضی ہے


Ehtisham Mufti February 05, 2021
ماڑی پور روڈ پر واقع قبضہ شدہ اراضی میں ایف بی آر کی ملکیت کی 70 ایکڑ اراضی ہے

ایف بی آر کے ماتحت پاکستان کسٹمز اپنی قبضہ شدہ سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے لیے ایک پھر متحرک ہوگیا ہے۔

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کی جانب سے ضلع غربی کی انتظامیہ سے قبضہ چھڑانے کی باقاعدہ درخواست کردی گئی ہے۔ کسٹم حکام نے باضابطہ طور پر مکتوب ڈپٹی کمشنر غربی کراچی کو ارسال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڑی پور روڈ پر واقع قبضہ شدہ اراضی میں ایف بی آر کی ملکیت کی 70 ایکڑ اراضی ہے جب کہ اسی وفاقی حکومت کی زیر ملکیت 2720 ایکڑ اراضی پاکستان کسٹمز کی ہے جو کراچی کی بندرگاہ کے قیام کے وقت پاکستان کسٹمز کو الاٹ کی گئی تھی۔ اس زمین پر سمندری پانی سے نمک کشید کرنے کے لئے سرکاری ونجی فارم بنانے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں