پی ایس ایل کے نئے ترانے نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا سوشل میڈیا پر تنقید

علی ظفر بھائی آپ کی جانب سے ایک اور ماسٹر پیس درکار ہے، صارفین کا ٹوئٹر پر مطالبہ


ویب ڈیسک February 07, 2021
علی ظفر بھائی آپ کی جانب سے ایک اور ماسٹر پیس درکار ہے، صارفین کا ٹوئٹر پر مطالبہ - فوٹو: انٹرنیٹ

PESHAWAR: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا جس میں شائقین کرکٹ نے بھرپور تنقید کی اور گلوکار علی ظفر سے نیا گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم 'گروو میرا' ریلیز کردیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ زیادہ پسند نہیں آیا۔

[ytembed videoid="KBdjwrywyKo"]

رواں سال کا ترانہ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے گایا تاہم مداحوں نے پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیدیا۔

[ytembed videoid="BdRmjO04kH8"]

خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دوسرے اور تیسرے ایڈیشنز کے ترانے''اب کھیل کر دکھا''، ''اب کھیل جمے گا'' اور ''دل سے جان لگا دے''گلوکار علی ظفر نے گائے۔

[ytembed videoid="NFqzetIVKrQ"]

علی ظفر کے یہ گیت بہت مقبول بھی ہوئے تاہم اس کے بعد سے اب تک کے ترانے تنازعات کا شکار رہے ہیں۔

[ytembed videoid="W3eKzfd1p24"]

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا ترانہ ''کھیل دیوانوں کا'' اداکار وگلوکار فواد خان نے گایا جس پر مداحوں کی جانب سے بہت تنقید کی گئی اور پی ایس ایل کے چاہنے والے علی ظفر کو یاد کرنے لگے۔

[ytembed videoid="Xr_IZbEk8Y8"]

پانچویں ایڈیشن کا ترانہ ''تیار ہیں'' گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر اور عارف لوہار نے ترانہ گایا لیکن وہ بھی شائقین کرکٹ کو پسند نہیں آیا اور اس پر علی عظمت اور علی ظفر کے دوران لفظی گولاباری بھی ہوئی۔

[ytembed videoid="7nOR4XEL47M"]

جس کے بعد علی ظفر نے اپنا گانا ''میلا لوٹ لیا'' ریلیز کیا جسے مداحوں نے ''تیار ہیں'' سے بہت اچھا قرار دیا۔

[ytembed videoid="Yv4GgKKmY8s"]

پی ایس ایل کا کے رواں سال کا ترانہ ''گروو میرا'' ریلیز ہوتے ہی لوگ ایک بار پھر سے علی ظفر کو یاد کررہے ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔



دوسری جانب سوشل میڈیا پر متعدد بار ٹیگ کیے جانے پر علی ظفر نے بھی یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا '' اب کیا کردیا میں نے ؟



ایک صارف نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی ایک اور ماسٹر پیس درکار ہے۔



ایک اور صارف نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے ترانے ''تیار ہیں'' کو رواں سال کے ترانے سے بہتر قرار دیا۔

https://twitter.com/iamzrai/status/1358316012278546434

دیگر صارفین نے پی ایس ایل کے نئے گیت پر ناپسندیدگی کا اظہار کچھ اس طرح کیا۔



https://twitter.com/waleedqadri18/status/1358299725930389508

 











 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں