ازبکستان براستہ افغانستان ریل ٹریک بچھانے کے لیے تیار

ریلوے کو روٹ کے معائنہ اور فزیبلٹی رپورٹ بنانے کی پیشکش کا خط مل گیا


Bilal Ghori February 08, 2021
573کلو میٹر ٹریک کے منصوبے پر تقریبا 4ارب 80 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی

پاکستان ریلوے کو ٹریک کے ساتھ افغانستان اور ازبکستان سے ملانے کے منصوبے کے حوالے سے ازبکستان گورنمنٹ نے وزارت ریلوے کو پشاور سے کابل اور مزار شریف کے درمیان ٹریک بچھانے کیلیے پہلے مرحلہ میں پلان ترتیب دیتے ہوئے دونوں ممالک اسی مہینے متعلقہ روٹ کی مشترکہ انسپکشن کرکے فزیبلٹی رپورٹ مرتب کرنے کیلیے ایک لیٹر لکھا ہے تاکہ دونوں ممالک کی جانب سے فزیبلٹی رپورٹ بنانے کے بعد ورلڈ بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے فنڈز لینے کیلیے پلان مرتب کیا جا سکے۔

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلوے کے درمیان اس منصوبے کیلئے573،کلو میٹر تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا اور اس ریلوے منصوبے پر تقریبا 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گے۔ ذرائع کا کہنا ہے ازبک حکومت کاکہنا ہے ریلوے پراجیکٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لیے ضروری ہے دونوں ممالک کے ریلوے ماہرین مشترکہ فیلڈ سٹڈی کرکے ایک فزیبلٹی رپورٹ مرتب کریں ، فزبیلٹی رپورٹ کے مطابق کسٹم،امیگریشن اور بارڈر اتھارٹیز کے معاملات بھی طے کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن کا کہنا ہے اس روٹ پر جلد ہی مشترکہ فیلڈ سٹڈی کرکے ایک فزیبلٹی رپورٹ مرتب کی جائے گی ،انہوں نے بتایا ریلوے نے ماضی میں بھی پشاور کے راستے افغانستان اور ازبکستان اور دیگر یورپی ممالک کے درمیان تک ریلوے ٹریک کو بچھانے کیلیے فیزبیلٹی ترتیب دی تھی جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں