اپوزیشن قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت پرآمادہ

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی سے ملاقات کی


Online/Numainda Express January 04, 2014
اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی سے ملاقات کی،فوٹو:فائل

وزارت پارلیمانی امور نے 20 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم ہاؤس ارسال کردی جبکہ اپوزیشن نے آئندہ اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آن لائن کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اوروزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں اسپیکرنے اپوزیشن کو منا کرآئندہ اجلاس میں شرکت کرنے پرآمادہ کیا،وزیرمملکت نے رابطہ کرنے پربتایاکہ سیدخورشید شاہ اورشاہ محمودقریشی کی مہربانی ہے کہ انھوں نے ہماری گزارش کومان لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں