جب پی ایس ایل کا ترانہ گایا تو ڈر تھا کہیں فلاپ نہ ہوجائے نصیبو لعل

پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا ، پہلی بار ایسا گانا گایا ہے، گلوکارہ کا پی ایس ایل 6 کے ترانے پر اظہار خیال


Showbiz Reporter February 10, 2021
نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا(فوٹو، انٹرنیٹ)

گلوکارہ نصیبو لعل کا کہنا ہے کہ سوچا نہ تھا پی ایس ایل کے ترانے کو اتنی پذیرائی ملے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا، سوچا نہ تھا کہ اتنی پذیرائی ملے گی یہ کام یابی اللہ پاک نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا پہلی بار ایسا گانا گایا ہے ، آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔ جب گانا کیا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے۔

انہوں ںے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے ، پاکستان کے لئے گایا ہے۔نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ یہ گانا اونچے سر کا تھا میں نے گا دیا۔ یہ ترانہ پاکستان کی بات تھی اس لیے جذبے بلند تھے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم 'گروو میرا' کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا۔

یہ خبر بھی دیکھیے: پی ایس ایل کے نئے ترانے نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا، سوشل میڈیا پر تنقید

دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے ترانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسٔلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ء کا گیت بے حد پسند آیا۔

یہ خبر بھی دیکھیے: لوگوں کی پی ایس ایل ترانے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، مہوش حیات

سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر جاری بحث سے قطع نظر اپنے مخصوص انداز کے باعث شناخت رکھنے والی گلوکارہ نصیبو لعل کا اس حوالے سے یہ پہلا ردعمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں