زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 7 کروڑ35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی


Business Reporter February 11, 2021
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 7 کروڑ35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 13ارب ڈالر کی سطح برقرار نہ رہ سکے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور ذخائر 12 ارب 94 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتہ میں 8 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوگئے اور 4 فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 7 کروڑ35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس7 ارب 12 کروڑ44 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں