اے ٹی ایم سے رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے وصولی ’’گو گرین‘‘ مہم کا حصہ ہے ون لنک

اس مہم کا مقصد کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے، کمپنی


Business Reporter February 12, 2021
اس مہم کا مقصد کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے، کمپنی۔ فوٹو: فائل

کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی ون لنک نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر چارجز کی وصولی کا مقصد کاغذی رسید کی حوصلہ شکنی کرکے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ون لنک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے یا بیلنس کی تفصیل جاننے کے لیے کاغذی رسید حاصل کرنے پر ڈھائی روپے چارجز کی وصولی ''گو گرین'' مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد کاغذ کا استعمال کم کرکے درختوں کو بچانا اور ماحول میں کچرا پھیلنے سے روکنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں