ایم ڈی NTDC کے ایک امیدوار کا 15 ہزار ڈالرز تنخواہ کا مطالبہ

اعزاز احمد نے ایم پی ون اسکیل کی مراعات بھی مانگ لیں،فیصلہ وفاقی کابینہ کریگی


Zaigham Naqvi February 15, 2021
بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 4امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا، 3امیدوار ایم پی ون اسکیل پر تیار۔ فوٹو: فائل

ایم ڈی NTDC کے ایک امیدوار اعزاز احمد نے 15000ڈالرز(تقریبا 24لاکھ روپے)تنخواہ کے علاوہ ایم پی ون اسکیل کی مراعات مانگ لیں۔

وزارت توانائی کے ذیلی ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ایم ڈی کی تعیناتی کیلیے غیر معمولی تنخواہ کا مطالبہ کرنیوالے امیدوار سمیت4سینئر افسران کا پینل تیار، 3امیدوار ایم پی ون اسکیل پر تیار،بیرون ملک کام کرنیوالے ایک امیدوار اعزاز احمد نے 15000ڈالرز(تقریبا 24لاکھ روپے)تنخواہ کے علاوہ ایم پی ون اسکیل کی مراعات مانگ لیں، حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپریل 2020میں آسامی مشتہر کی۔ 47امیدواروں نے درخواستیں بھجوائیں،سکروٹنی کے بعد 19امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جس میں سے 15امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے،بورڈ آف ڈائریکٹرزنے چار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا،ایک امیدوار کیجانب سے تنخواہ کی غیر معمولی ڈیمانڈ پر تنخواہ مذاکراتی کمیٹی(Negotiation Committee)کو معاملہ بھجوادیا گیا۔

شارٹ لسٹ امیدواروں میں اعزازاحمد،مجاہد پرویز چٹھہ،میجر جنرل(ر)محمد عظیم آصف اور مجاہد اسلام باللہ شامل ہیں،این ٹی ڈی سی بورڈ نے سمری وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کو بھجوائی۔

مذاکراتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پرنسپل امیدوار اعزازاحمد کی مطلوبہ تنخواہ مارکیٹ سے بڑھ کر ہے، بورڈ کے فیصلے علاوہ مذاکراتی کمیٹی نے اعزاز احمد کو ایم پی ون سکیل کے علاوہ سالانہ بونس دینے کی بھی آفر کی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں