شفاف سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن نے پارلیمانی جماعتوں کو بلالیا

22 فروری کو اجلاس، امیدواروں ،سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار


ثاقب ورک February 18, 2021
22 فروری کو اجلاس، امیدواروں ،سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار فوٹو:فائل

DADU: سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کیلیے ضابطہ اخلاق کا مسودہ بھی تیار کرلیا،تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان کو 22 فروری کو بلا لیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیا جائیگا، ضابطہ اخلاق کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جس کے مطابق سیاسی جماعتیں اورامیدواران انتخابات کے پر امن اور بہتر انعقاد کیلئے تمام قوانین پر عملدرامد کریں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی پابندی کرنا ہوگی، کسی کو پاکستان یا پاکستان کی خود مختاری، استحکام اور سلامتی کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی بات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے عدلیہ کی آزادی یا خود مختاری متاثر ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں