سال سوال

یہ جو چھو کر گزری ہیں صبحیں شامیں، 365 دنوں میں پھیلے 12 گھیرے، ان میں، پچھلے سال کی نسبت،خون کا دھارا کچھ مدھم تھا


Muhammad Usman Jami January 05, 2014
فوٹو: فائل

آئو دیکھیں

گزرے ہوئے لمحوں میں جاکر

دیواروں پر روز اترتی دھوپ بچھا کر

جتنے اندھیرے صحن میں اترے

آئے تھے جو شام کے سائے

سارے آنکھوں میں پھیلا کر

وقت کے کاغذ پر تحریر ہوئے منظر یہ جو ابھی

نظروں میں لاکر

پل سب تولیں

خود سے پوچھیں

یہ جو ابھی چھو کر گزری ہیں صبحیں شامیں

تین سو پینسٹھ دنوں میں پھیلے بارہ گھیرے

ان میں

پچھلے سال کی نسبت

کچھ بارود ہوا میں کم تھا؟

بہت سڑکوں اور گلیوں میں

خون کا دھارا کچھ مدھم تھا

چیخیں، آہیں اور کراہیں

پہلا سا شورِ ماتم تھا؟

جلتی بھڑکی بھوک گھٹی کچھ

سوچوں میں کوئی لَوجا گی یا

لگے رہے طاقوں پر جالے؟

کہیں چراغ ہوا کوئی روشن

بھرے ذرا ابھی آس کے پیالے

آئو دیکھیں

آئو سوچیں

کیلنڈر تبدیل ہوا یا سمے بھی بدلا؟

عدم تشدد اور مثالی قیادت کی علامت نیلسن منڈیلا دنیا چھوڑ گئے

 photo Centre_zps3b5bf70c.jpg

ملالہ یوسف زئی کو سال بھر تواتر سے ملنے والے اعزازات نے ہر پاکستانی کا فخر سے اونچا کردیا

 photo Centre1_zps09076c43.jpg

بھارت میں نئی سیاسی جماعت ''عام آدمی پارٹی'' کی حیران کُن کامیابی

 photo Centre2_zps148b0c41.jpg

برما میں مسلم اقلیت بدترین مظالم کا نشانہ بنتی رہی

 photo Centre3_zps1d9c4f6a.jpg

شام میں خانہ جنگی پوری شدت کے ساتھ جاری رہی

 photo Centre4_zps0831b54e.jpg

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی

 photo Centre5_zps164a08a7.jpg

مہنگائی بڑھتی اور غریب پاکستانیوں کا خون پیتی رہی

 photo Centre6_zpsbbd2f2ab.jpg

زلزلے نے بلوچستان میں تباہی مچا دی

 photo Centre7_zps847884c8.jpg

طالبان نے ڈیرہ اسماعیل جیل توڑ کر اپنے ساتھیوں سمیت 200 زیادہ قیدیوں کو رہا کرالیا

 photo Centre8_zpsadd90096.jpg

مذہبی دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے سانحات رونما ہوتے رہے

 photo Centre9_zpsed038189.jpg

بلوچستان سلگتا رہا، لاپتا افراد کا معاملہ زور پکڑ گیا

 photo Centre10_zps028bf2cd.jpg

ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے دھرنا دے کر نیٹو سپلائی روک دی

 photo Centre11_zpsba5b5a6f.jpg

امریکی ڈرون کی یورش پاکسانی حدود میں، ہنگو کو نشانہ بنایا گیا

 photo Centre12_zpsef536ddb.jpg

پاکستان میں پہلی بار کسی آمر کو اسیری اور مقدمات کا سامنا

 photo Centre13_zpsfa260908.jpg

سکندر نامی تنہا شخص نے ملک کے دارالحکومت کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا

 photo Centre14_zps51b09f0d.jpg

پاک فوج کے نئے سربراہ، جنرل راحیل شریف

 photo Centre15_zps10c10c9f.jpg

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ، دو عالمی حریف تعلقات کے نئے سفر پر

 photo Centre16_zps21df0732.jpg

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں