اداکار گلفام نے ہدایتکاری بھی شروع کردی

ہدایتکاری مشکل کام ہے جسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا،ساتھی اداکار تعاون کررہے ہیں.


Cultural Reporter January 06, 2014
ہدایتکاری مشکل کام ہے جسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا،ساتھی اداکار تعاون کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اداکار گلفام نے ہدایتکاری بھی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محفل تھیٹر میں گذشتہ روز شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ '' جادوگر مسخرے'' بطور رائٹر ڈائریکٹر کر رہے ہیں جس میں اداکار ناصر چنیوٹی، سخاوت ناز، آفرین،ندا چوہدری، قسمت بیگ، طاہر انجم، قیصر پیا،سلیم البیلا ، رضی خان ، برجو، اسلم مستانہ ، عارف گل ، صنم خان ، گلفام شامل ہیں۔گلفام نے بتایاکہ ڈائریکشن ایک مشکل جاب ہے کیونکہ ایک اچھا ڈائریکٹر ہی اپنی ٹیم سے اچھی پرفارمنس لے سکتا ہے۔

 photo 3_zps6d1077c1.jpg

میں نے ڈائریکشن کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے جس کا کریڈٹ رائٹر وہدایتکارہ ناہید خانم اور پروڈیوسر علی رضا کو جاتا ہے جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔گلفام نے کہا کہ ساتھی فنکاروں کابھی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ایک اچھا اور کامیاب ڈرامہ پیش کرنے کے لیے میرے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں