پی کے 63 نوشہرہ PTI امیدوار نے نتائج چیلنج کر دیے

انتخابی عملہ نے سیریل نمبر ، ووٹوں کی تفصیل میں ردوبدل کیا، 6 ہزار ووٹ غائب ہیں


APP February 23, 2021
انتخابی عملہ نے سیریل نمبر ، ووٹوں کی تفصیل میں ردوبدل کیا، 6 ہزار ووٹ غائب ہیں۔ فوٹو: فائل

پی کے 63 نوشہرہ سے پی ٹی آئی امیوار عمر کا کا خیل نے الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر اور ووٹوں کی تفصیل میں واضح رد و بدل کیا،فارم 46 کی مختلف ریکارڈ پر مشتمل ایک کی بجائے دو دو تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں۔

ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے،پولنگ اسٹیشن نمبر 41میں 1200 بیلٹ پیپر جاری 483 ووٹ کاسٹ ہوئے، 717 کی بجائے 1317 بیلٹ پیپرز ریٹرننگ آفسر کو واپس کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں